یلاریڈی ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے ساتھ برقی سب اسٹیشن کے حدود والے مواضعات میں روزانہ آٹھ گھنٹہ برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ محکمہ برقی ٹرانسکو AE مسٹر درگا پرساد نے مزید بتایا کہ منڈل مستقر پر روزانہ صبح سات بجے سے 11بجے تک اور دوپہر دو بجے تا شام چھ بجے تک برقی کٹوتی کی جائے گی ۔ باقی تمام مواضعات پر صبح چھ سے شام چھ بجے تک برقی مسدود کی جائے گی ۔ برقی صارفین سے انہوں نے ان اوقات میں محکمہ کا تعاون کرنے کو کہا ۔ برقی کٹوتی سے راست کاروبار پر اس کا منفی اثر پڑرہا ہے جس سے تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔