گھریلو سطح پر با صلاحیت اسپینرس کی کمی :ہربھجن

نئی دہلی 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)سینئر آف اسپینرس اور پنجاب کے کپتان ہربھجن سنگھ گھریلو سرکٹ میں با صلاحیت اسپینروں کی کمی پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ ہربھجن نے دہلی کے خلاف وجئے ہزارے ٹرافی میاچ کے بعد فیروز شاہ کوٹلہ پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موجودہ سطح دور میں کافی گھریلو میچ کھیلے لیکن ایمانداری سے اگر کہوں تو میں نے کسی اُبھرتے ہوئے متاثر کرنے والے کھلاڑی کو نہیں دیکھا ۔ ایسے نوجوان گیند باز نہیں ہے جو گیند کو لوپ دینے کو تیار ہواور جو کسی بھی سطح پر گیند کو اسپین کرواسکتے ہوں۔ اسپینروں کے پوشیدہ صلاحیتوں کے استعمال سے ہربھجن کوکوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ہر بولر کے پاس ’’اسٹاک ڈیلوریری ‘‘ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آپ گیند کو کراس سم پکڑے یا سم اپ ،آپ کو اسپین ہی پھینکنی ہوتی ہے یہ آپ کا کام ہے۔ابتدائی دنوں میں کپل دیو یا اب ڈیل اسٹن کی اسٹاک گیند آوٹ سیونگر ہے۔ اسی طرح آف اسپینر کے لئے یہ اس کی آف بریک ہوتی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے 101 ٹسٹ میاچ کھیل چکے ہربھجن روی چندرن اشون کے خراب مظاہرے یا اس کے اچانک بولنگ ایکشن کے حوالے سے کسی تذبذب میں پڑنا نہیں چاہتے وہ کہتے ہیں کہ میں ہندوستان کے موجودہ کھلاڑی کے بارے میں کوئی ریمارک کرنا نہیں چاہتا۔ ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہ چکے پرویز رسول کے بارے میں پوچھنے پر ہربھجن نے کہا کہ انہیں اگلی سطح پر پہنچنے کیلئے کڑی محنت کی ضرورت ہے۔

آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے 5 مارچ کومقام کا تعین
ناگپور 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل جاریہ سال انعقاد کیلئے مقام کے حوالے سے پاے جانے والے تذبذب کا 5 مارچ تک خاتمہ ہوسکتا ہے جب یہاں 5 مارچ کو بی سی سی آئی کا اجلاس منعقد کیا جائے ۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر اجیش شکلا نے آج یہ بات کہی۔واضح رہے کہ ہندوستان میں انتخابات کے پیش نظر اس سال آئی پی ایل ٹورنمنٹ کے بیرون ملک انعقاد کی تجویز ہے اور اس سلسلہ میں جنوبی افریقہ کا نام لیا جا رہا ہے جہاں یہ ٹورنمنٹ منعقد ہوسکتا ہے ۔ تاہم اس تعلق سے قطعی فیصلہ کا پانچ مارچ کو اعلان کیا جاسکتا ہے ۔