گھریلو روسٹیڈ مٹن

اجزاء : مٹن دو کیلو ، سویا ساس ایک کپ ، سفید سرکہ ایک کپ ، لیموں کا عرق چار چمچے لہسن ادرک کا پیسٹ دو چمچے بڑے ، کالی پسی ہوئی مرچ ، دو بڑے چمچے نمک حسب ذائقہ ۔
ترکیب : سب سے پہلے مٹن کو چھری کی مدد سے گودلیں ۔ پھر اس میں تمام چیزیں اچھی طرح لگاکر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ پھر کوکر میں مٹن کے پیس کو رکھ کر اتنا پانی ڈالیں کہ مٹن گل جائے ۔ تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد کوکر کھول کر دیکھیں ۔ چھری کی مدد سے چیک کریں کہ مٹن گل چکا ہے یا نہیں ۔ اب ڈھکن ہٹاکر اس کو خشک ہونے دیں پانی اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس کو نکال کر مائیکرو ویو میں تقریباً 15 منٹ کیلئے رکھ دیں تو اندر سے بھی بالکل خشک ہوجائے گا ۔ آپ کا مزیدار روسٹیڈ مٹن بالکل تیار ہے ۔