گھریلو جھگڑوں کے بعد خودکشی کے دو واقعات

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات اور شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ مشیرآباد اور پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون اوما جو سریش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل اپنے جسم کو آگ لگالی جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 29 سالہ کے کماری جو پنجہ گٹہ علاقہ کے ساکن پیرو بابو کی بیوی تھی اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ کمار اور بابو میں ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور وہ ان جھگڑوں سے تنگ آچکی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔