گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ مزدور کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ایک مزدور نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ٹی چندر شیکھر متوطن معین آباد منڈل ضلع رنگاریڈی میں کل رات دیر گئے حالت نشہ میں اپنے مکان پہونچ کر ارکان خاندان کے ساتھ جھگڑا اور بحث و تکرار کی ۔ اور بعد ازاں اپنے کمرے میں چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ معین آباد پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔