گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

کیرامیری۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خودکشی کے ارادے سے زہر پینے والے شخص کی 2 اور 3 مئی کی درمیانی شب موت واقع ہو گئی۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مستقر کیرامیری کا اسمعیل نامی 45 سالہ شخص نے 27 اپریل کو اپنے ہی مکان میں زہر پی لیا ۔ افراد خاندان نے اسے فوری منچریال سرکاری دواخانہ لے گئے۔ وہاں پر مزید حالت خراب ہونے پر وہاں کے ڈاکٹروں نے مریض کو کریم نگر سرکاری دواخانہ کو بھیج دیا جہاں 2 اور 3 مئی کی درمیانی شب اس شخص کی موت واقع ہوگئی۔ بعد پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں نے نعش کو ورثا کے حوالے کردیا اور مقامی سب انسپکٹر نے خودکشی کا ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں۔