گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

سرسلہ۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر دلبرداشتہ ترپتی نامی 31سالہ میکانک ساکن سرسلہ سنجیوا نگر جو مقروض ہوگیا تھا جس کی وجہ سے روزانہ گھر میں جھگڑا ہوا کرتا تھا اس دوران اس نے نشہ کی حالت میں اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور 70فیصد جھلس گیا۔ تشویشناک حالت میں اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا لیکن دوران علاج فوت ہوگیا۔

گانجہ کی فروخت کے الزام میں
ایک شخص گرفتار
سرسلہ۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ منڈل تکلا پلی میں گانجہ کی فروخت کے الزام میں شیخ حیدر نامی شخص کو گرفتا کرلیا گیا اور ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ایکسائیز ایس آئی سدرشن ریڈی نے اطلاع دی ۔ شیخ حیدر پچھلے کچھ عرصہ سے گانجہ کی خرید و فروخت کررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر دھاوا کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 350 گرام گانجہ اس کے گھر سے برآمد کرلیا گیا۔ شیخ حیدر کا ایک لڑکا ٹی آر ایس اقلیتی سل منڈل صدر بتایا جاتا ہے۔