گھریلو تنازعہ اور معاشی مجبوری پردو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد۔/23جون، ( سیاست نیوز) گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک اور معاشی مجبوریوں کے سبب دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات سکندرآباد کے علاقہ بلارم اور ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آئے۔ بلارم پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون گیتا عرف کلاوتی جو بلارم علاقہ کے ساکن وجے کی بیوی تھی یہ خاتون گھریلو ملازمہ تھی اس کے خاندان میں تنازعات سے خاتون پریشان و ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس میں دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون شیلجہ جو سپرابھات نگر علاقہ کے ساکن رام ریڈی کی بیوی تھی اس خاتون پرشبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔