حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور گولکنڈہ کے علاقہ میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ذہنی تناؤ اور گھریلو تنازعات کے سبب یہ واقعات پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ سائرہ بیگم جو چنتل میٹ علاقہ کے ساکن رسول کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر ممبئی میں میستری کا کام کر رہا تھا اور ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ حیدرآباد آیا کرتا تھا ۔ اس خاتون ے گھریلو مسائل کا شکار ہوکر 4 مئی کے دن خودسوزی کرلی جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 23 سالہ جویریہ بیگم جو نیا قلعہ گولکنڈہ کے ساکن سعود بن عمر کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنی والدہ کی موت کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔