گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 31سالہ تھانو ٹھاکر جو ونستھلی پورم علاقہ کے شخص دنیش کی بیوی تھی نے گھریلو تنازعات سے تنگ آچکی تھی اور شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے 17 اکٹوبر کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔