گھریلو تنازعات ، شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات اور شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ سریکھا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سریکھا جیڈی میٹلہ سرینواس نگر علاقہ کے ساکن لالہ چاریہ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کے  گھر میں گھریلو تنازعات اور جھگڑے چل رہے تھے گذشتہ روز شوہر سے بھی جھگڑا ہوگیا اور خاتون دلبرداشتہ ہوکر یکم مارچ کے دن خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
کمسن بچی سمپ سے مردہ دستیاب
حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مائلاردیوپلی میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ شویتا پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شویتا جو بابل ریڈی نگر علاقہ کے ساکن تروپتی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی آج صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد کھیل میں مصروف تھی جو اچانک اس کی ولدہ کی نظر سے غائب ہوگئی ۔ تاہم یہ لڑکی پانی کے سمپ میں مردہ دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔