٭ اگر آپ کو اپنے دانت پیلے محسوس ہوتے ہیں تو دس لیموں کے چھلکے سکھاکر پیس لیں ، اس میں ایک چمچ نمک اور چھ ماشہ کافور ملاکر روزانہ دانتوں پر ملنے سے تمام پیلاہٹ دور ہوجائے گی اور دانت چمکدار ہوجائیں گے۔
٭ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں ، انہیں دور کرنے کے لئے روزانہ دس منٹ تک چہرے اور گردن پر زیتون روغن بادام کا مساج کریں اور پھر چہرہ دھولیں۔ جھریوں کے ساتھ جھائیوں کیلئے بھی مفید ہے۔
٭ ٹماٹر خون کو صاف رکھتا ہے۔ خون کی کمی ، ذیابیطس اور مٹاپے میں صبح نہار منہ ایک بڑا سُرخ ٹماٹر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
٭ کبھی کبھار چھینکوں کا لگاتار سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور ناک سے بے تحاشہ پانی بہنے لگتاہے ایسے میں سفیدے کے چار پانچ سبز پتے لے کر ہتھیلیوں پر مسلیں، پھر ان کو ناک کے قریب لے جاکر لمبے لمبے سانس لیں۔ تقریباً پندرہ منٹ یہ عمل جاری رکھیں، آرام ہوجائے گا۔