٭ آپ کے لیدر پرس پر کوئی داغ لگ جائے تو اسے صاف کرنے کیلئے ململ کے کپڑے کو سفید سرکے میں بھگوئیں اور داغ صاف کرلیں۔ اگر چمڑے کے جوتوں یا سینڈلس پر کوئی داغ لگ جائے تو اسے بھی اسی ترکیب سے صاف کیا جاسکتا ہے۔
٭ چمڑے کے بنے ہوئے پرس سے داغ صاف کرنے کی ایک اور ترکیب یہ ہے کہ روئی کو نیل پالش ریموور میں بھگوئیں اور اس سے داغ صاف کرلیں۔ احتیاط کے طور پر اپنے چمڑے کے قیمتی پرس کو کسی رنگین شاپر میں نہ رکھیں اور نہ ہی اپنے بیاگس کو ایک دوسرے کے قریب قریب رکھیں کیونکہ اس طرح ایک بیاگ کا رنگ دوسرے پر لگ جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔
٭ اگر سردی کے موسم میں پلاسٹک بوتل میں رکھا کوکونٹ آئیل جم جائے تو اسے پگھلانے کیلئے گرم پانی سے بھرے ہوئے کسی برتن میں تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں ۔ تیل پگھل جائے گا۔ البتہ پانی بہت زیادہ کھولتا ہوا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس سے پلاسٹک کی بوتل بھی پگھل سکتی ہے۔