گھریلوٹوٹکے

٭ اگر اپ کی ناک کے اِرد گِرد چشمہ لگانے یا کسی اور وجہ سے کالے نشان بن گئے ہیں تو انہیں مٹانے کیلئے کڑوے بادام لے کر اچھی طرح پیس لیں، پھر انہیں مطلوبہ جگہ لیپ کریں۔ چند ہی دنوں میں نشان مٹ جائیں گے۔
٭ اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں اور جلد ٹوٹ جاتے ہیں تو ان پر لہسن پیس کر لگائیں۔ اس کے علاوہ لیموں اور نارنگی کا جوس پینے سے بھی ناخن مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ پلکیں لمبی اور گھنی بنانے کے لئے رات کو پلکوں پر کیسٹر آئیل لگائیں۔ اس کے علاوہ زیتون کا تیل ہلکا گرم کرکے لگانے سے بھی پلکیں گھنی ہوتی ہیں۔
٭ کہنیوں کی سیاہی دور کرنے کیلئے لیموں کاٹ کر رس نکال لیں۔ اب چھلکوں میں ایک چمچہ دودھ ڈالیں اور ملیں۔ چند دنوں کے استعمال سے کہنیاں صاف ہوجائیں گی۔
٭ جھلسی ہوئی جلد کو آرام پہنچانے کیلئے آدھی پیالی دودھ میں آدھا لیموں نچوڑیں اور آدھا چائے کا چمچہ ہلدی شامل کریں۔اس محلول کو روئی کے پھاہے کی مددسے جلی ہوئی جگہ پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔ ایک ہی بار میں واضح فرق محسوس ہوگا۔
٭ گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کیلئے روزانہ بالوں کی جڑوں میں کلونجی کا تیل لگائیں۔
٭ کپڑوں میں ملائمت اور چمک لانے کیلئے آپ بازار سے مہنگے فیبرک سوفٹنر (Fabric Softner) خریدنے کی بجائے سفید سرکے سے یہی کام لے سکتی ہیں۔ اس کیلئے کپڑے کھنگالتے وقت صاف پانی میں ایک چوتھائی کپ سرکہ ملائیں، آپ کے کپڑے نرم و ملائم ہوجائیں گے ۔