٭ کیلے کے ساتھ لسی پینے سے معدے میں درد ہونے لگتا ہے۔
٭ کھیرا اور تربوز کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہئے کیونکہ اس سے ہیضے کا ڈر رہتا ہے۔
٭ دہی کو کبھی گرم گرم روٹی یا گرم چیز کے ساتھ مت کھائیں۔
٭ گھی اور شہد کبھی ہم وزن نہ کھائیں۔
٭ دودھ میں گڑ ڈال کر نہ پئیں۔
٭ دودھ کے ساتھ ترش چیز نہ کھائیں۔
٭ کھیرا، کھچڑی اکٹھے مت کھائیں۔
٭دہی یا چھاچھ کے ساتھ کیلا نہ کھائیں۔
٭ مچھلی اور انڈہ ایک ساتھ کھانے سے گرمی ہوجاتی ہے۔
٭آنکھوں کی بیماری میں مچھلی ہرگز نہ کھائیں۔
٭ لیمو کا بیج ثابت نگل لیں تو اپنڈکس کا درد ہوسکتا ہے۔
٭ دن میں تین بار سے زیادہ کھانا نہ کھائیں اور بھوک رکھ کر کھائیں۔
٭ مرغ کے ساتھ مولی مت کھائیں و گر نہ نقصان ہوسکتا ہے۔
٭٭٭٭٭