حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ گھانسی بازار میں ایک شخص نے دوسری کی بیوی کے روبرو مبینہ خود کشی کرلیا ۔ جو ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ چارمینار پولیس کے مطابق 27 سالہ نرسنگ داس جو پیشہ سے سنار ، گھانسی بازار علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی تھی اور دوسری بیوی اور بچے کے ہمراہ رہتا تھا ۔ اس نے کل اپنی دوسری بیوی سے کہا کہ وہ خود کشی کرنا چاہتا ہے ۔ اس وقت یہ شخص نشہ کی حالت میں تھا ۔ جس نے یہ بات کہتے ہوئے تیز دھار ہتھیار سے اپنے اوپر وار کرلیا اور ہاسپٹل منتقل کرنے پر علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ چارمینار پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔