گھاس کی اسمگلنگ ‘ ایرپورٹ پر جیفری بائیکاٹ کی تلاشی

سڈنی۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ کو گھاس کی اسمگلنگ کے شبے میں نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ایرپورٹ پر کسٹم حکام کی جانب سے سخت تلاشی کاسامنا کرناپڑا۔ نیوزی لینڈ نے کھیلوں کے سامان کے ساتھ بیرون ملک سے مٹی اور گھاس لانے پر سخت قانون نافذ کئے ہیں اسی لئے جیسے ہی جیفری بائیکاٹ ویلنگٹن ائرپورٹ پہنچے تو ان کے گالف بیگ کی مکمل تلاشی لی گئی۔ حکام کے بموجب جیفری بائیکاٹ نے کوئی شکایت نہیں کی اوربیگ کی تلاشی لینے کی بہ خوشی اجازت دے دی۔