حیدرآباد ۔ /27 فبروری(سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گڑمبے کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو رانی گنج علاقے میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے گڑمبے کے پیاکٹس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیٹلہ وینکٹ ساکن بنسی لال پیٹ سکندرآباد جو پیشہ سے مزدور ہے آسانی سے روپئے کمانے کیلئے گڑمبے کے پیاکٹس کا کاروبار شروع کیا اور وہ سکندرآباد میں اپنا کاروبار چلارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر وینکٹ کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 280 گڑمبے کے پیاکٹس ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا اور اسے مہانکالی پولیس کے حوالے کردیا ۔