گڈکری ۔راج قربت سے اتحاد ’’متاثر‘‘ہونے کا اندیشہ

ممبئی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سابق صدر بی جے پی نیتن گڈکری کی ایم این ایس قائد راج ٹھاکرے سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ بی جے پی کا ایک سینئر قائد راج ٹھاکرے یا شرد پوار کی تائید کرتا ہے تو اس سے شیو سینا۔ بی جے پی اتحاد متاثر ہوسکتا ہے۔ شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سینا کے قائد نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ مہارشٹرا میں مراٹھی رائے دہندوں پر اس کی گرفت مضبوط ہورہے گی۔

کوئی بھی اسے یہ چھین نہیںسکتا۔ شیو سینا ۔ بی جے پی اتحاد، کانگریس۔ این سی پی اتحاد کو شکست دے گا اور مہاراشٹرا میں 48 لوک سبھا نشستوں میں سے 40 نشستیں حاصل کرے گا۔ سمجھا جاتا ہے کہ گڈکری کے راج ٹھاکرے سے خوشگوار تعلقات ہے دونوں نے کل مضافات کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ملاقات کی تھی جس سے یہ قیاس آرائیاں گرم ہوگئی ہیں کہ بھگوا پارٹی ایم این ایس سربراہ کو اآئندہ انتخابات کیلئے این ڈی اے میں شامل کرنا چاہتی ہے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ راج ٹھاکرے سے ملاقات پر شیو سینا کی برھمی کی کوئی وجہ نہیں ہے بعدازاں گڈکری نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ایم این ایس کے سربراہ سے کانگریس حکومت سے چھٹکارہ پانے کے بارے میں تبادلے خیال کیا گیا۔