گڈکری کے ہیلمٹ کے بغیر سفر پر تنازعہ

ناگپور 25 اکٹو بر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری آج اس وقت ایک تنازعہ میں گھر گئے جب وہ اپنی اسکوٹر پر بغیر ہیلمٹ کے آر ایس ایس ہیڈ کوارٹرس پہونچے ۔ ٹی وی چینلس پر دکھا گیا ہے کہ 58 سالہ مسٹر گڈکری آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کیلئے اپنی اسکوٹر پر روانہ ہوئے اور اس وقت وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے نہیں تھے ۔ صحافیوں کی جانب سے جب وضاحت کی گئی کہ انہوں نے ہیلمٹ نہ پہن کر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے مسٹر گڈکری نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور وہ آر ایس ایس دفتر میں داخل ہوگئے ۔ ان کی اسکوٹر پر ایک اور شخص پیچھے بیٹھا تھا جبکہ ایک اور اسکوٹر پر کوئی اور آ رہے تھے ۔ کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے اس واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ اس سے خود گڈکری اور ان کی پارٹی کا طرز عمل ظاہر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کو ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا ۔