گڈکری کے بعد فرنویس کا بغیر ہیلمٹ سفر

ممبئی /31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پونے کی عدالت میں مہاراشٹرا کے نئے چیف منسٹر دیویندر فرنویس کے خلاف ایک شکایت درج کروائی گئی کہ انھوں نے مبینہ طورپر موٹر وہیکل قانون کو توڑا ہے۔ اسمبلی انتخابات مہم کے دوران ہیلمٹ کے بغیر انھوں نے موٹر سائیکل پر سفر کیا تھا۔ اسی طرح کی شکایت ناگپور میں وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے خلاف بھی درج کروائی گئی ہے۔