نئی دہلی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری آج دہلی کی ایک عدالت میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف اپنی فوجداری ہتک عزت شکایت کے سلسلے میں حاضر ہوئے۔ وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز گڈکری سے کونسل برائے کجریوال نے زائد از ڈھائی گھنٹے جرح کی۔ کجریوال کو اس کیس میں عدالت کے روبرو شخصی حاضری سے مستقل طور پر استثنا دیا گیا ہے۔ گڈکری کی جرح ہنوز غیرمختتم ہے اور یہ 16 مئی کو جاری رہے گی۔