جموں۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزراء نتن گڈکری اور جتندر سنگھ کل حالیہ سیلاب سے جموں و کشمیر کی تباہ ہونے والی مختلف سڑکوں کا فضائی سروے کریں گے۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویز و شپنگ نتن گڈکری اور وزیر مملکت برائے دفتر وزیراعظم جتندر سنگھ کل سری نگر پہنچیں گے۔ اپنے ایک روزہ دورہ میں گڈکری سیلاب سے سڑکوں کی تباہی کا برسرموقع معائنہ کریں گے۔ اپنی آمد کے فوری بعد وہ جتندر سنگھ کے ساتھ اور متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ فضائی سروے کریں گے اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔