گچی باؤلی میں آئی ٹی ملازم کی خودکشی

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) آئی ٹی کمپنی میں ملازم ایک 24 سالہ نوجوان آج اپنے کرایہ کے فلیٹ میں سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی میں واقع اِس کے فلیٹ سے نعش برآمد کی گئی۔ مہلوک راج شیکھر ریڈی گنٹور کا متوطن تھا۔ اس کے روم میٹ نے بتایا کہ وہ پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے معائنہ کیا۔ اِس کے فلیٹ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ رائے درگ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔