حیدرآباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے نوتشکیل شدہ پولیس ا سٹیشن گچی باؤلی حدود میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ڈی سائیہ اماں کا نامعلوم کسی نے گلا گھونٹ کر مشتبہ حالت میں قتل کردیا ۔ تاہم پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور متوفی کی بہن کے بیان پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ سائیہ اماں اپنے بچوں کے ہمراہ مکان میں اکیلی تھی ۔ 5 جولائی کے دن اس کا شوہر اپنے گاؤں گیا تھا اور 7 جولائی کو بارش ہو رہی تھی اس کی بہن نے دیکھا کہ اس کے مکان میں کوئی اجنبی شخص داخل ہوا تھا اور بہن صبح مردہ پائی گئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔