گٹکے کو غیرقانونی تیاری ، 2 گرفتار

حیدرآباد۔8 مارچ (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر گٹکے کی تیاری اور اس میں ملوث دو افراد کو سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کوکٹ پلی علاقہ میں اسمعیٰل اور راجو غیرقانونی طور پر گٹکا تیار کرکے اسے دیگر مقامات منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ایس او ٹی نے اسے ناکام بنادیا اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکہ بڑآمد کرلیا۔