حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) گٹکھے کا غیرقانونی تیاری اور فروخت میں ملوث دو افراد کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکھے کے پیاکٹس ضبط کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ محمد مصطفی ساکن چنچل گوڑہ (گڈی باؤلی) اور 31 سالہ محمد محبوب ساکن فتح شاہ نگر معین باغ غیرقانونی طور پر مختلف برانڈس کے گٹکھے کی تیاری میں ملوث تھے اور بڑے پیمانے پر اس کا کاروبار چلا رہے تھے۔ ٹاسک فورس نے محمد مصطفی کی کرانہ کی دکان اور محمد محبوب کی پان شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے 27,765 گٹکھے کے پیاکٹس جس کی مالیت ایک لاکھ 35 ہزار روپئے بتائی جاتی ہے، برآمد کرلیا اور انہیں جی ایچ ایم سی ساؤتھ زون کے فوڈ سیفٹی عہدیداروں کے حوالے کردیا۔