گٹکھے کی تیاری ، چار افراد گرفتار ، 30 لاکھ مالیتی گٹکھا ضبط

حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) بالا پور پولیس نے سلطان پور ویلیج میںگٹکھے کی تیاری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 30 لاکھ مالیتی ممنوعہ گٹکھا ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ’’بلو بُل‘‘ برانڈ کے نام سے گٹکھا تیار کرنے والے حسین نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس نے گٹکھا کی تیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء، مشنری کو ضبط کرلیا اور اس کارخانہ کے مالک عود بن حمید کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔