گوپی چند کی زندگی پر فلم 3 زبانوں میں بنے گی

چینائی 2 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ہندوستانی بیڈ مینٹن اسٹار پی گوپی چند کی زندگی پر بنائیا جانے والی فلم تین زبانوں تلگو ‘ ہندی اور انگریزی میں بنائی جائیگی ۔ یہ فلم نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائرکٹر پراوین ستارو بنانے والے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پہلے ہی سے منصوبہ تھا کہ فلم تین زبانوں میں بنائی جائے ۔ ابھی تک اس فلم کا ٹائیٹل طئے نہیں پایا ہے ۔ چونکہ گوپی چند وسیع شہرت رکھتے ہیں اس لئے فلمسازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کو تلگو ‘ ہندی اور انگریزی میں بنایا جائے ۔ اس سلسلہ میں فلم کی شوٹنگ سے قبل کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پراجیکٹ آئندہ سال سے شروع ہوجائیگا ۔اداکار سدھیر بابو جو سابق بیڈمینٹن کھلاڑی ہیں ‘ اس فلم میں لیڈ رول کرینگے ۔ سدھیر بابو نے گوپی چند کی نگرانی میں ہی تربیت حاصل کی تھی ۔ پراوین ستارو فی الحال ایک تلگو پراجیکٹ پر اداکار راج شیکھر کے ساتھ کام کر رہے ہیںاور اس کی تکمیل کے بعد وہ فلم کی تیاریاں شروع کرینگے ۔