نظام آباد /5 مئی ( راست ) نظام آباد سے شائع ہونے والے دکن کے نامور ادبی رسالے گونج کا مئی کا شمارہ مشہور شاعر و صحافی جناب جمیل نظام آبادی کیک ادارت میں شائع ہوگیا ہے ۔ اس شمارہ میں حیدرآباد کے 13 سالہ مزاحیہ شاعر جناب شاہد عدیلی کا گوشہ اور سرورق پر شاہد عدیلی کی تصویر شائع کی گئی ہے ۔ اس گوشے کے قلمکاروں کے علاوہ اس شمارے کے دیگر قلمکاروں میں ڈاکٹر مسعود جعفری ، ڈاکٹر زبیر قمر ، محمد طارق حامد ملتانی ، لطیف قادری ، حفیظ انجم ، تاج انور ، انجم شافعی ، عسکر نرملی ، جلال اکبر ، عبدالماجد نثار ، افسر عثمانی ، صنوفشاں سلطانہ ، اقبال شاہ ، سرور علی افسر ، سید علیم الدین ، گھامڑ نلگنڈوی اور دیگر کئی قلمکاروں کے ساتھ قاضی مشتاق احمد کا مستقل کالم یادیں باتیں ملاقاتیں ۔ روشن آیات اور عنایت نامے شامل ہیں ۔ گونج کا جون کا شمارہ بیدر ( کرناٹک ) کے بزرگ شاعر جناب نثار احمد ک لیم فن اور صخصیت نمبر ہوگا ۔ اس شمارے کیلئے جناب نثار احمد کلیم سے متعلق مضامین نظم و نشر روانہ کرنے کی قلمکاروں سے خواہش کی گئی ہے ۔