برازیلیا ۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام )کو لمبیا کے طیارہ حادثے میں محفوظ رہنے والے برازیلین گول کیپر جیکسن فولمین نے ایک مرتبہ پھر کھیل میں واپسی کا عزم ظاہر کردیا۔ واضح رہے کہ طیارہ حادثے میں چیپی کوئینس کلب کے19 کھلاڑی اور منیجر لوئس سرولی سمیت 71افراد مارے گئے تھے۔جیکسن فولمین ان چھ لوگوں میں شامل ہیں جو خوفناک فضائی حادثے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا پیرکھونے کے بعد پیرالمپکس میں کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ زندگی میں عام سی واپسی اور اینڈرسا پارکوسکی کے ساتھ شادی کے بھی خواہاں ہیں۔