گولہ پلی میں سوچھ بھار ت پروگرام کا انعقاد

گولہ پلی۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گولہ پلی منڈل کے بی پی راج پلی میں گزشتہ روز سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق گولہ پلی منڈل کے بی پی راجو پلی میں سوچھ بھارت اور گاؤں سندرشنا پروگرام گرام سرپنچ شیکھر کے زیر نگرانی عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں منڈل سطح کے عہدیدار سیاسی قائدین نے حصہ لیتے ہوئے روڈس، تالاب اور مختلف جگہوں میں صفائی کی۔ اس پروگرام میں مختلف محکموں کے عہدیدار سیاسی قائدین، زیڈ پی ٹی سی شیلجہ، ایم پی ٹی سی شیوا، رما، ایم پی ڈی او پرشوتم، پرینکا، اے ای رگھوا لکشمی، اے ٹی ایم سرینواس چکرورتی اور دوسروں نے شرکت کی۔