گولکنڈہ میں ونڈے باکسنگ ٹورنمنٹ کا انعقاد

حیدرآباد ، 28 جنوری (راست) گولکنڈہ باکسنگ اسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر یہاں گولکنڈہ اویسی پلے گراؤنڈ پر ونڈے باکسنگ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جو آل انڈیا سرویسیس کے بانی مشہور و معروف باکسر شیخ عبدالغنی چاند کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ انٹرنیشنل باڈی بلڈر عیسیٰ مصری ، عبدالعزیز، محمد عمر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ آرگنائزنگ سکریٹری اعجاز احمد کے مطابق اس ٹورنمنٹ میں لڑکیوں نے بھی حصہ لیا اور لڑکوں کے مساوی کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات پیش کئے گئے۔ شیخ عبدالرحمن عرف انس کو ’بسٹ باکسر‘ قرار دیا گیا۔ ریلوے کے باکسر حبیب مصطفیٰ، شیخ ظفر اسلم نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ گولکنڈہ باکسنگ اسوسی ایشن کے کوچ شیخ اعجاز احمد نے فری باکسنگ ٹریننگ کلاسیس کے ساتھ ساتھ اس ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ ٹریننگ کے خواہش مند افراد سل نمبر 9396618800 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔