حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گولکنڈہ پولیس نے اٹھارہ سیڑھی علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ گولکنڈہ انسپکٹر محمد منور نے بتایا کہ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جس کی شناخت انتہائی مشکل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ہے جو سمجھا جارہا ہے کہ 15 تا 20 دن قبل پرانی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نامعلوم شخص کی عمر تقریبا 35 سال ہوسکتی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔
شمس آباد تالاب سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب
شمس آباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد تالاب سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 30 تا 35 سال کے درمیان ہے آج صبح 9 بجے شمس آباد تالاب میں دستیاب ہوئی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کے سرینواس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم مردہ خانہ عثمانیہ دواخانہ بغرض شناخت منتقل کردیا ۔ پولیس کے بموجب نامعلوم شخص تالاب کے قریب نشہ کی حالت میں جاکر اپنا توازن کھو بیٹھا اور تالاب میں گر کر فوت ہوگیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تمام تفصیلات حاصل ہوں گی ۔۔