گولکنڈہ ماسٹرس گولف چیمپئن شپ

حیدرآباد10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد گولف اسو سی ایشن نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ گولکنڈہ ماسٹرس گولف چیمپئن شپ 2015 ‘26 فبروری تک یکم مارچ یہاں کھیلی جائے گی جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے معروف گولف کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ حیدرآباد میں یہ پہلی پروفیشنل گولف چیمپئن شپ ہوگی جس میں 120 سے زائد گولف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔