حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک فوجی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ 33 سالہ کلویندر سنگھ جو ریاست پنجاب سے تعلق آرمی میں حوالدار بتایا گیا ہے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق کلویندر سنگھ نے آج صبح کی اولین ساتوں میں درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ کلویندر سنگھ دو دن قبل چھٹی سے واپس ہوا تھا اور اس نے شادی کے لئے ایک ماہ کی چھٹی لگائی تھی ۔ چھٹی سے واپس ہونے کے بعد وہ شاہد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا ۔ پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔