حیدرآباد۔/15مئی، ( سیاست نیوز) سی آئی ڈی عملے نے گولڈ کوئسٹ اسکیم کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث ایک ملزم کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روی رمیش بابو نے گولڈ کوئسٹ اسکیم کے نام پر کئی افراد کو ضلع نیلور کے کاویلی ٹاؤن میں دھوکہ دیا تھا اور اس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد وہ بیرونی ممالک فرار ہوگیا تھا۔ سی آئی ڈی نے مطلوب رمیش بابو کے خلاف لوک آؤٹ سرکیولر جاری کیا تھا جس کی بنیاد پر اسے آج شمس آباد ایرپورٹ پر ایمیگریشن اور سی آئی ڈی حکام نے گرفتار کرلیا۔