گولڈن تھریشولڈ میں آج آرٹ تھریشولڈ نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( راست ) : یونیورسٹی آف حیدرآباد کے زیر اہتمام 8 مارچ کو 6-30 بجے شام گولڈن تھریشولڈ اسٹیشن روڈ عابڈس میں آرٹ تھریشولڈ منوہر چیولورو کے سولو پراجکٹ کی نمائش افتتاح پروفیسر راما کرشنا راما سوامی وائس چانسلر یونیورسٹی ہذا کریں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے ناگیندر ریڈی ڈائرکٹر سالار جنگ میوزیم ، امیت دیسائی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر گوتھے زنٹرم ، جین مینول دھوت ڈائرکٹر الائنس فراچائنیر ، پروفیسر بی راج شیکھر رجسٹرار یونیورسٹی ہذا اور پروفیسر بی اننت کرشنا ڈین ایس این اسکول آف آرٹس اینڈ کمیونیکیشن یونیورسٹی ہذا شرکت کریں گے ۔ نمائش 14 مارچ تک جاری رہے گی ۔ جس کے اوقات کار صبح 10 تا 6 بجے شام مقرر ہیں ۔۔