حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) گوشت پکانے پر بحث کے دوران ایک مزدور نے اپنے ساتھی کا قتل کردیا۔ گچی باؤلی پولیس کے بموجب رادھے شیام شرما متوطن یو پی جو لیبر تھا، اپنے ساتھی دلیپ کمار کے ہمراہ ایک کمرہ میں کرایہ پر مقیم تھا ‘ کل رات دلیپ کے گوشت پکانے پر رادھے نے اعتراض کیا چونکہ وہ برہمن تھا۔ دونوں میں بحث ‘ جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی جس میں دلیپ نے اپنے ساتھی کو زدوکوب کیا جس میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ جسکے بعد دلیپ کمار فرار ہوگیا ۔ پولیس نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرکے دلیپ کمار کی تلاش شروع کردی ہے۔