کوہیر /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں واقع گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کوہیر منڈل صدرنشین شریمتی جے انیتا کی زیر قیادت میں منعقدہوا ۔ اسموقع پر انچارج ڈاکٹر رمیہ نے بتایا کہ دواخانہ کیلئے سالانہ بجٹ جوکہ اس سال 2014 ، 1.5 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپئے منظور ہونے جس میں دواخانہ میں مختلف کاموں پر خرچ کیا گیا ہے ۔ جس میں دواخانہ کی آہک پاشی اور الکٹریکل سامان فیان لائیٹوں اور برقی بلس اور فرنیچر کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں میں حرچ کیا گیا ۔ اب صرف 2 ہزار روپئے کا بجٹ موجود ہے ۔ جس پر اراکین کمیٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ کا کس لئے خرچ کیا گیا ۔ اس کی تمام تفصیلات اراکین کو بتائیں اور جو سامان خریدا گیا ہے اس کی پکی رسید ہونا چاہئے جس پر ڈاکٹر رمیہ نے آئندہ اجلاسمیں تمام تفصیلات بتانے کا تیقن دیا ۔ محمد اشرف علی کوآپشن ممبر کوہیر منڈل نے بتایا کہ مسٹر بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد نے بحیثیت رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد دو مرتبہ کوہیر آئے ہوئے تھے ۔ ایک مرتبہ منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس میں تمام اراکین منڈل پریشد اور سرپنچوں کے سامنے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بجٹ سے ہاسپٹل کو 50 لاکھ روپئے منظور کریں گے اوراس کے ساتھ ساتھ ایک ایمبولنس دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک عمل ندارد ہے ۔ شیخ جاوید نائب صدرنشین نے بتایا کہ ہاسپٹل میں یومیہ 200 سے زائد افراد آوٹ پیشنٹ کے طور پر رجوع ہوتے ہیں۔ ان کیلئے بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ظہیرآباد، سنگاریڈی ، بیدر یا حیدرآباد کیلئے روانہ کردیا جاتا ہے ۔ کوہیر ٹاون کے بشمول دیگر 22 مواضعات کے عوام کیلئے کوہیر گورنمنٹ ہاسپٹل واحد دواخانہ ہے ۔ غریب عوام کیلئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دواخانہ میں ایکسرے مشن ، آکسیجن وغیرہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ برقی کٹوتی ہونے پر جنریٹر کا انتظام نہیں ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے عوام کو دیگر مقامات جانا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دواخانہ میں ڈاکٹرس خود پانی خرید کر مریضوں کو پلا رہے ہیں ۔ تمام اراکین نے ممتفقہ طور پر کہا ہے کہ گورنمنٹ ہاسپٹل کوہیر کو 50 بستر کادواخانہ تبدیل کیا جائے اور ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی رکن پارلیمنٹ پی بی پاٹل رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جئے گیتا ریڈی سے ہاسپٹل کے ڈیولپمنٹ کیلئے 5 کروڑ روپئے منطور کرتے ہوئے ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ضلع پریشد رکن شریمتی شرونتی اروند ریڈی نے ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دواخانہ کو آنے والے ہر مریض کو اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد دوسرے مقام پر روانہ کریں ۔ مریضؤں کو اچھا برتاؤ کریں انہوں نے اس موقع پر کوہیر ہاسپٹل کیلئے 2 لاکھ بجٹ دینے کا تیقن دیا ۔ اس طرح کوہیر منڈل صدرنشین نے بھی اپنے بجٹ سے ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپئے دینے کا تیقن دیا اس موقع پر سرونا لتا ایم پی ٹی سی سندیپ وارڈ ممبر کوہیر ، کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر ایم بھکشاپتی کے علاوہ ڈاکٹر گیانیشوری دیوی سینئیر پبلک ہیلت آفیسر سنگاریڈی وغیرہ موجود تھے ۔