گورنمنٹ ہاسپٹل کوٹگیر ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

کوٹگیر 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ہاسپٹل کوٹگیر کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس MPP سلوچنا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس سے سلوچنا نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری دواخانہ میں بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے ریاستی حکومت نے 50 ہزار روپئے رقم فراہم کی ہے۔ اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنا ہوگا۔ اس اجلاس میں زیڈ پی ٹی سی شنکر سرپنچ سرپا دواخانہ کے عملے نے شرکت کی۔