گورنمنٹ ہاسپٹل ونپرتی کا معائنہ

ناقص کارکردگی پر کلکٹر کا اظہار برہمی ‘ 12 ملازمین کو میمو جاری کرنے کی ہدایت

ونپرتی ۔ 4 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری ہاسپٹل کا نام لیتے ہی ہر شخص خوف و دہشت کا اظہار کرتا ہے ۔ لیکن ڈاکٹرس اور انتظامیہ بہترین خدمات انجام دینے پر سرکاری ہاسپٹل میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اور عوام سے اس خوف و دہشت کو دور کرنا یہاں کے انتظامیہ کی بڑی ذمہ داری ہے ۔ ونپرتی گورنمنٹ ہاسپٹل کا ونپرتی ضلع کلکٹر شویتا مہنتی نے اچانک دورہ کیا ۔ اور یہاں کے ورکرس کو کئی مشورے دیئے ۔ اس موقع پر پورے ہاسپٹل کا معائنہ کیا اور ہاسپٹل میں بند کمروں کو کھلوایا ۔ اور بندہ کمروں کو استعمال میں لانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس موقع پر کوالیٹی منیجر پر برہمی کا اظہار کیا ۔ ہاسپٹل میں ناقص صفائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ اور ہاسپٹل میں آئندہ اس طرح ناقص صفائی دیکھی گئی تو سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ضلع کلکٹر نے ٹی بی لیاب ‘ میڈیکل اسٹور ‘ آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا ۔ OP کی کمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ضلع گورنمنٹ ہاسپٹل میں کام کرنے والے 12 افراد کو فرائض انجام دیہی میں لاپرواہی کرنے پر میمو جاری کرنے گورنمنٹ ہاسپٹل سپرینڈنٹ کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی ۔ اس موقع پر ٹرینی کلکٹر سنتوش کمار گورنمنٹ ہاسپٹل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش ‘ آر ایم آو ڈاکٹر چیتنا ‘ جی بی سروجہ دیگر موجود تھے ۔