گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد میں DIET کی مفت کوچنگ

ظہیرآباد /21 مئی ( ذریعہ فیاکس ) محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھراپردیش کی جانب سے DEECET ، (DIET) 2014 کیلئے گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد میں مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز 26 مئی سے ہوگا ۔ کوچنگ سنٹر میں داخلہ کیلئے آخری تاریخ 25 مئی ہے ۔ داخلہ کے خواہشمند امدیواروں کو چاہئے کہ وہ انٹر کامیاب ہوں ۔ بوقت داخلہ امیدوار 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور DEECET کیلئے آن لائین داخل کردہ زیراکس کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں ۔ غلام مصطفی کنوینر DEECET نے طلباء سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کوچنگ سنٹر سے استعافہ حاصل کریں ۔ کوچنگ کیلئے تجربہ کار اساتاذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8688314098 پر ربط پیدا کریں ۔