محبوب نگر/25 جون (ذریعہ ای میل)ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج (خود مختار)محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب کالج ہذا میں ڈگری سال اول( بی اے ،بی کام ،بی ایس سی ) کورسس میں تعلیمی سال 2015-2016ء کے لئے داخلوں کاآغازکردیاگیا ہے۔بی اے،بی کام اردومیڈیم میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء و طالبات اپنی درخواست فارم کالج ہذا میں داخل کریں۔بی۔اے اردو میڈیم میں(اکنامکس ،پولٹیکل سائنس ،پبلک ایڈمنسٹریشن EPP)گروپ میںداخلے جاری ہے۔طلباء و طالبات سے خواہش کی جاتی ہے کہ و ہ اس زرین موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے کالج کے اوقات میںجلد از جلد فارم داخل کریں ۔مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر عز یز سہیل لیکچرار نظم ونسق وعامہ9299655396 پر ربط کریں۔