ظہیر آباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کوآرڈینٹر ایم اشوک کے پریس نوٹ کے بموجب گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں فاصلاتی ڈگری کورسیس سال اول و سال سوم میں داخلوں کا آغاز 21 جون سے شروع ہوچکا ہے ۔ جس کا سلسلہ 9 اگست 2018 تک جاری رہے گا ۔ سال اول میں داخلے کے خواہش مند انٹر کامیاب امیدوار 2150 روپئے ، ایف ٹی کامیاب امیدوار 2000 روپئے اور سائنس گروپ کے سال اول و سال سوم کے طلباء ہر مضمون کے لیے پراکٹیکل فیس 1200 روپئے ، 8 اگست تک آن لائن کے ذریعہ داخل کرسکتے ہیں جو کہ 200 روپئے جرمانے کے ساتھ 12 ستمبر 2018 تک داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9392105208 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
ڈی مارٹ انتظامیہ کریم نگر کی جانب سے سی سی کیمروں کا عطیہ
کریم نگر ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر کی بینک کالونی میں موجود ڈی مارٹ انتظامیہ کی جانب سے 9 سی سی کیمرے اور اس کے ساتھ ایک این وی آر کا عطیہ دیا ۔ کریم نگر پولیس کمشنریٹ دفتر میں پولیس کمشنر وی بی کملاش کو یہ کیمرے حوالے کئے ۔ ڈی مارٹ مالکین انتظامیہ کی جانب سے یہ عطا کردہ کیمروں اور اس علاقہ میں نصب کردیا گیا ۔ اس پروگرام میں اے سی پی پی وینکٹ کریم نگر تھری ٹاون سی آئی جی وجے کمار ڈی مارٹ منیجر حفیظ تکنیکی ماہرین دلیپ و دیگر شریک تھے ۔۔