گورنمنٹ ٹیچر کی نشہ کی حالت میں ہنگامہ آرائی

شمس آباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع بڑا گولکنڈہ میں گورنمنٹ اسکول ٹیچر کی نشہ کی حالت میں ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب جی سریدھر اسکول اسسٹنٹ بڑا گولکنڈہ میں اسکول ٹیچر کی حیثیت سے کام کر رہا ہے جو اکثر اسکول میں نشہ کی حالت میں آکر ہنگامہ کیا کرتا تھا ۔ جس کے خلاف شکایت کرنے پر معطل کردیا گیا تھا بعد میں دوبارہ ملازمت اسی اسکول میں دے دی گئی ۔ آج بھی اس نے نشہ کی حالت میں اسکول آکر ہنگامہ کر رہاتھا جس پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسکول ہیڈ ماسٹر اور منڈل ایجوکیشن آفیسر سے شکایت کی ۔ ایم ای او نرسمہا راؤ ، صدر بال ریڈی نے بتایا کہ اس کی مکمل جانچ کی جائے گی اور رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو پیش کی جائے گی ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سریدھر اکثر نشہ کی حالت میں آکر بدتمیزی سے پیش آتا تھا ۔ لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اس کی ہمت بڑھ گئی ہے ۔