گورنمنٹ جونیر کالج ویلدنڈہ کے طلباء و طالبات کا شاندار مظاہرہ

آمنگل (ویلدنڈہ)۔6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج میں ویلدنڈہ جونیر کالج کے طلباء و طالبات نے شاندار تعلیمی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج کا نام روشن کیا۔ کالج کی پرنسپل جیوتی نے تمام کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ اول نمبر سے سال دوم انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہوئے طلبہ ایم پی سی میں بی شراونی (863) اور بائی پی سی میں ثمینہ بیگم (794) اور سی ای سی میں پریتی (816) نمبرات سے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کی اور اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح سے کوشش کرتے رہیں گے۔