گورنمنٹ جونیر کالج نظام آباد میں یوم اساتذہ کا انعقاد

نظام آباد 8ستمبر (ذریعہ فیاکس) گورنمنٹ گرلز جونیر کالج نظام آباد میں یوم اساتذہ منایا گیا ۔ اس موقع پر طالبات ہر مضمون میں لکچرر کے فرائض انجام دیئے ۔ شمائیل فردوس پرنسپل اور تسلیم بیگم اے جی ایم سی کے فرائض انجام دیئے ۔ سمیرہ خاتون اور نشاد پروین تاریخ کے لکچرر نکہت افشاں اور عافیہ سلطانہ معاشیات کے لکچر ،شگفتہ فردوس اور آمنہ بیگم لکچرر،نوشین سطانہ اور نشاط بیگم کامرس کے لکچرر ، رخسانہ فاطمہ اور حنا سلطانہ اردو لکچرر ، نشاط انجم اور ثناء فردوس انگریزی لکچرر ،اسری جبین اور اسمائل صنوبر نباتیات کے لکچر، ثانیہ بتول اور انجم فاطمہ حیاتیات کے لکچرر ، سلمہ انجم اور شازیہ ناز کیمسٹری لکچرر ، ثانیہ ناز اور فوزیہ بیگم فزکس لکچرر،شفیفہ افروز ، ماہین ترنم ،فاکہہ ترنمل ،نازنین فرودس ریاضی لکچرر کی حیثیت سے فرائش انجام دیئے ۔ دو بجے دن جلسہ یوم اساتذہ منایا گیا اور صدارت پرنسپل کالج ہذا ایل اندرا کرن نے کی ۔ تمام لکچرر بننے والے طالبات کو انعامات سے نواز اگیا ۔