تانڈور ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت ریاست میں تعلیمی انقلاب لانے کے لیے کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے اور طلباء کے لیے کارپوریٹ سطح پر مفت تعلیم فراہم کرنے میں مصروف ہے ۔ اقامتی اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے گورنمنٹ جونیر کالج تانڈور منعقدہ تقریب میں خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر طلباء میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ نصابی کتب مفت تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع وقار آباد میں 63 کروڑ روپئے کے خرچ سے سرکاری کالجوں کی ذاتی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ ضلع وقار آباد میں 9 سرکاری جونیر کالج ہیں ۔ جہاں 9 ہزار طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ انہیں نصابی کتابیں مفت فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ جونیر کالج تانڈور کی ترقی کے لیے 35 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔۔