گورنمنٹ جونیئر کالج مدہول میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

مد ہول /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )گو رنمنٹ جو نیر کالج مد ہول میں بنیادی سہولیات کا فقدان اردو میڈیم کے دو گروپ کیلئے صرف دو لکچرارس معنی خیز اردو میڈیم کے ساتھ حکو مت کا سو تیلا سلو ک اس بات اظہار جناب اعجا زالدین نا ئب صدر نیشن منڈل پر یشد مدہول نے منڈل پر یشد مد ہول میں منعقدہ ایک پر یس کا نفر نفس سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ اردو میڈیم جو نیر کالج مدہول میں کثیر تعدادمیں طلبا ء و طالبات بی پی سی ، اور ایچ ای سی ، گرو پس میں داخلہ لیتے ہوئے اپنی تعلیم کو جا ری رکھنے کے خواہش مند ہیں لیکن یہاں پر لکچررس نہ ہو نے کی وجہ سے طلباء کی تعلیم بری طرح متا ثر ہو رہی ہے اور طلبا ء و طالبات میںما یوسی کی کیفیت پائی جارہی ہے امسال تا نور منڈل میں تلگومیڈیم جونیر کالج کی منظوری عمل میں آئی جس میں فی الفور تما م مضا مین کے لکچر رس و اسٹا ف کی منظوری دے دی گئی جب کہ 10 سال سے مد ہول اردو میڈیم جو نیرکالج کی منظوری عمل میںآئی لیکن ابھی تک لکچر رس کے پو سٹ منظوری نہیںکئے گے جس پر مسٹر اعجا ز الدین نے حکو مت سے پر زور مطالبہ کیا کہ اردومیڈیم لکچررس کے پو سٹوں کی منظوری جلد از جلد کریں ورنہ احتجاج کر نے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ مد ہول میں آنگن واڑی سنٹرس چلا ئے جا رہے ہیں جس میں حکو مت کرڑوں روپیئوں خرچ کر رہی ہے لیکن کوئی بھی سنٹر س سے بچوں کا فائدہ نہیں ہورہا ہے آنگن واڑی سنٹرس بے فیض ہیں اس کو معصوم طلباء کیلئے بہتر بنا نے کا مطالبہ کیا اسطرح مدہول سرکاری دواخانہ جو 30 بستروں کا دواخانہ ہے اس دواخانہ سے ماضی میںہزاروںلو گ تعلقہ کے استفادہ کر تے تھے لیکن اب دواخانہ بلکل نا کارہ ہو چکا ہے بنیادی سہولیات کا فقدانہ ہے اس دواخانہ میں مستقل ڈاکڑس اور اسٹا ف کا تقرر ات کر تے ہوئے سہولیات کو فراہم کر نے پر زور دیا اور دواخانہ حیوانات کی حالات زار پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ دواخانہ کی بلڈنگ کا فی بو سید ہ ہوچکی ہے اس کی تعمیر کیلئے حکو مت کی جا نب سے بجٹ بھی منظور ہوا لیکن تعمیری کام ادھورا ہی ہو گیا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سا منا کر نا ُپڑ رہا ہے اسی طرح گذشتہ تین سال سے مد ہول میں تر قیا تی کا م نہیںکے برابر ہے جس سے شہر مدہول کے ترقیاتی کا موں میں زبر دست روکا وٹ ہے اس مو قع پر بی انیل سر پنج مد ہول ، سویتا پر وین بی جے پی ایم پی ٹی سی ، جناب ایم اے عز یز ٹی آر ایس قائد ، آر رمیش ، عمران خان مو جود تھے ۔